بھارتی اداکارہ جیا پراداکی بی جے پی میں شمولیت

March 27, 2019

نئی دلی(جنگ نیوز)بھارتی فلموں کی سابق ہیروئن اور دو بار رکن پارلیمنٹ رہنے والی جیا پرادا نےالیکشن سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ساؤتھ فلم انڈسٹری میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ جیا پرادا نے اپنی سابق جماعت سماج وادی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔جیا پرادا مسلسل دو بار 2004 سے 2014 تک سماج وادی کے ٹکٹ پر رام پور سے منتخب ہو کر ایوان زیریں (لوک سبھا) کی ذمہ داری نبھاتی رہی ہے۔