محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 83ویں سالگرہ

April 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


محسن پاکستان و ممتاز ایٹمی سائنسدان اور دو مرتبہ نشان پاکستان حاصل کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی 83ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پرملک کے کئی مقامات پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد ہوں گی اورپاکستان کے لئے خدمات سر انجام دینے والے عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے ا ورانہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے سلسلے میں کئی عزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔