’’آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں نہیں تھی‘‘

April 02, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں نہیں تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں اچھے انداز میں ہوں گی، کیمپ 16 یا 17 اپریل سے شروع ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر شاہ اپنی ویڈیو کے بارے میں شرمندہ ہے، عمراکمل کے واقعے کا مجھے میڈیا منیجر نے بتایا۔

ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو آرام دیا جس کے کچھ میرٹس اور ڈی میرٹس ہیں، انگلینڈ میں میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔