’’ نیب برابری کی سطح پر تحقیقات کرے‘‘

April 03, 2019

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں کہ نیب سے ایک ہی مطالبہ کیا ہے کہ برابری کی سطح پر تحقیقات کرے۔

سکھر میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا حق اور فرض ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر وزراء کہتے ہیں کہ انہیں علم نہیں، اب ان کے اندر ہی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جس دن وہ اقتدار میں آئیں گے 2سو ارب ڈالر آجائیں گے،خان صاحب کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں۔