سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

April 03, 2019

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، ملک میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1294 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔