سانحہ کرائسٹ چرچ ،مقدمے کی دوسری سماعت آج ہوگی

April 05, 2019

سانحہ کرائسٹ چرچ کے حملہ آوربرینٹن ٹیرنٹ کے خلاف مقدمے کی دوسری سماعت آج نیوزی لینڈ کی ہائیکورٹ میں ہوگی، حملہ آورکو 50 افراد کے قتل اور 39 کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 89 الزامات کا سامنا ہے۔

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملہ کرنے والے سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ کی کرائسٹ چرچ کی عدالت میں وڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوگی۔

برینٹن کو 16 مارچ کو ایک قتل کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ملزم نے 15 مارچ کو دو مساجد میں فائرنگ کی تھی جس میں 50 افراد شہید اور متعد زخمی ہوئے تھے۔