اسطرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں!!

April 10, 2019

یوں تو پولیس کا کام مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے اُنہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی اہکار کے تو کیا ہی کہنے کہ جسے کرتب بازی کا شوق چڑھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جو بری طرح ناکام ہوگیا۔ جی ہاں، یہ مناظر امریکی شہر نیویارک میں دیکھے گئے جہاں ڈیوٹی پر معمور ایک پولیس اہلکار اپنے ساتھیوں کو متاثر کرنے کیلئے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ون وہیلنگ کا مظاہرہ کر رہا تھا۔

اس دوران وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور یوں امریکی اہلکار بائیک سمیت سڑک پر گر پڑا تاہم زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔