کراچی، ورلڈ کپ ٹرافی کی قومی ترانے کی گونج میں نمائش

April 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں ہونیوالے کنسرٹ میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

گزشتہ روزآئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا، رنگارنگ کنسرٹ میں قومی ترانے کی دھن کے ساتھ ٹرافی کو کنسرٹ کیلئے پیش کیا گیا ۔

شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنائیں اور سیلفیاں لیں۔

کنسرٹ میںمعروف گلوکار علی ظفر نے قومی ترانے کے ساتھ ٹرافی کا استقبال کیا ، آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ عاطف اسلم اور سجاد علی نے بھی سروں کا جادو بکھیرا جس کو فینز نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ دوسرے دن بھی ٹرافی نیشنل بنک کے ہیڈ آفس میں نمائش کےلیے پیش کی گئی۔

آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں بنک کے صدر عارف عثمانی ، اسپانسر ادارے کے چیرمین عزیز قاسم نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔

ٹرافی کراچی میں مختلف اداروں میں لے جائی جائے گی اور آج رات ہی دبئی روانہ ہوجائے گی۔