’مودی ووٹ کے لیے بالا کوٹ جیسا ڈرامہ رچا سکتے ہیں‘

April 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ووٹ لینے کے لیے بالا کوٹ حملہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا سکتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے بی جےپی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے بالاکوٹ جیسا حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سرینگر میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پہلےسماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،اس کےبعد بالاکوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا، اب ان کو الیکشن کے پہلے مرحلے میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قسم کا احساس عدم تحفظ لوگوں میں پیدا کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے وہ پاکستان پر بالاکوٹ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں،تاکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انکو ووٹ حاصل ہوں۔