بلدیہ عظمیٰ کے کشمیر روڈ پر سوئمنگ پول کو موجودہ موسم کیلئے کھول دیا گیا

April 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر روڈ پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سوئمنگ پول کو موجودہ موسم کے لئے کھول دیا گیا ہے شہری اس سے استفادہ کریں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ شہر کے تمام اضلاع میں ایسی سہولتیں مہیا کی جائیں وسائل کم ہونے کے باعث فوری طور پر یہ ممکن نہیں تاہم لانڈھی کورنگی اسپورٹس کمپلیکس کو بہت جلد عوام کے لئے کھولا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول عوام کے لئے کھولنے کے موقع پر کیا، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے یہ سہولت خواتین، مردوں اور بچوں کے لئے یکساں مہیا کی ہے۔