سینیٹ کمیٹی نے ہاکی کی زبوں حالی کا نوٹس لے لیا

April 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کا نوٹس لے لیا ہے۔اس سلسلے میں سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ا جلاس میں ہاکی کے زوال، انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں خراب کارکردگی سمیت دیگر امور زیر غور آئینگے ۔