’لوگ اکثر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں‘

April 16, 2019

بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم کپورنے ارباز خان کے آن لائن شو ’کوئیک ہیل پنچ‘ ( Quick Heal Pinch) میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ نا صرف فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل بلکہ اب بھی اکثر لوگ انہیں تنقید ی نظر سے دیکھتے ہیں اور اُن پر تبصرے کرتے ہیں۔

دوران شو سونم کپور نے کہا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی بیشتر اداکاراؤں کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی ان کے موٹے ہونے پر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے تو کبھی ان کے رنگ کو لے کر۔

سونم بھی کئی مرتبہ اسی طرح کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں جس کا ذکر انہوں نے ارباز خان کے شو کے دوران کیا اور کہا کہ لوگ اُنہیں کہا کرتے تھے کہ ’بہت پتلی ہے، بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے، شادی کون کرے گا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ لوگ تو ٹوئٹر پربھی اُن سے کہتے ہیں کہ ’ٹوئٹر سے دور ہی رہو دیش کا بھلا ہوگا‘ جس کا انہوں نے جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ’مجھے نہیںپتا ٹوئٹر پر کیسے دیش کا بھلا ہو سکتا ہے۔‘

سونم کپور نے اپنی شخصیت سے نفرت کرنے والوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’مجھے ایمانداری سے ایسا لگتا ہے کہ نفرت کرنے والے بھی محبت کرنے والے ہی ہوتے ہیں۔‘