شہباز شریف کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

April 16, 2019

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تنخواہ میں تین ہزار روپے اضافہ کیاجائے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں20 فیصد فوری اضافہ کیاجائے، مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخوا ہ 18 ہزار روپے کی جائے۔