حنا ربانی کھر اور ان کے والد کی آج نیب میں طلبی

April 17, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ)نیب ملتان میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور انکے والد غلام محمد نور ربانی کھر سے متعلق ریونیو کی دستاویزات پیش کر دی گئیں۔نیب ملتان کی جاری تحقیقات میں گزشتہ روز ریونیو اسٹاف کوٹ ادو نے نیب حکام کو مختلف مواضعات کے تمام کاغذات پیش کئے اس حوالے سے جاری تحقیقات میں حنا ربانی کھر اور انکی فیملی کے ممبرز آج نیب آفس میں پیش ہونگے۔