انجلینا جولی نے باضابطہ علیحدگی کے بعد اپنے نام کے آخر سے” پٹ “ہٹا دیا

April 18, 2019

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے باقاعدہ علیحدگی کے بعد اپنے نام کے آخر سے” پٹ “ہٹا دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے باضابطہ طور جدا ہونے کے بعد اپنے نام کے آخر سے ”پٹ“ ہٹا دیا ہے، تاہم عدالت میں علیحدگی کے لئے دی گئی دستاویزات میں ان کے 6 بچوں جن میں3 لے پالک اور3 بچیاں بریڈ پٹ کے ناموں کے ساتھ جولی۔ پٹ وضاحت کے طور برقرار رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ انجلینا جولی نے ذہنی عدم مطابقت اور بڑے لے پالک ویتنامی بیٹے میڈوکس کے ساتھ بریڈ کی مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں ستمبر 2016ءمیں بریڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی لیکن اب دونوں باضابطہ طور پر جدا ہو گئے ہیں تاہم باضابطہ طور طلاق کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔