نالہ لئی کی صفائی کے فنڈ میں پچاس لاکھ روپے کی کٹوتی

April 19, 2019

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) لئی نالہ کی صفائی کے فنڈ پرصوبائی کابینہ نے پچاس لاکھ روپے کی کٹوتی کر دی ۔وزیراعلٰی پنجاب نے واسا راولپنڈی کی طرف سے لئی نالہ کی صفائی کیلئے بھجوائی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے کی فراہمی کی سمری کی منظوری دی تھی مگر گزشتہ روز پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں اس پر پچاس لاکھ روپے کا کٹ لگاتے ہوئے صرف ایک کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔واسا ذرائع کے مطابق پہلے ہی مالی مشکلات کے شکار ادارے کیلئے لئی نالہ کی صفائی کے فنڈ پر کٹ لگا کر اس کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ پنجاب حکومت کو درخواست کی جائے گی کہ لئی نالہ کی صفائی کیلئے پچاس لاکھ روپے جاری کئے جائیں۔