وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

April 20, 2019

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔جمعہ کو ایک ٹی و ی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ سمیت ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز کے تبادلے بھی متوقع ہیں‘ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم آفس کو بھجوائے گئے 3 ناموں میں بھی اعظم سلیمان کا نام شامل ہے۔