زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی کا گرفتار جنرل منیجر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

April 20, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی ٹریکام کے گرفتار جنرل منیجر سلیم فیصل کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلیم فیصل جعلی بینک اکائونٹس کیس کا اہم ملزم ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم پر کرپشن کے الزامات ہیں تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ سلیم فیصل کی گرفتاری پارک لین کمپنی کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔۔نیب راولپنڈی نے سلیم فیصل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت سے ملزم کے14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔