ایف بی آر نے ملازمین کے چھٹی لینے پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا

April 20, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب نے ایف بی آر کے تمام سینئر جونیئر افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں 30 جون 2019 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بیرون ملک جانے سمیت اتفاقیہ اور استحقاقیہ رخصت اب کسی ایف بی آر ملازم کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل 2019 سے 30 جون 2019 تک ایف بی آر میں ملازمین کی رخصت کی درخواستوں پر کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔