’آپ سب کی حمایت کا شکریہ‘

April 20, 2019

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں ان بہت سارے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو گزشتہ 2 روز سے میری حمایت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والےاسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سپورٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے لوگوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوںبے مثال، پر جوش اور نظریاتی لوگ ہی اس تحریک کے محافظ ہیں، آپ سب کا جذبہ ہی عمران خان اور ان کی ٹیم میںتوانائی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے وزراء اور رہنماؤں نے مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میںبلانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، یہ ٹویٹ اسی مہم کے جواب میںکی گئی۔