پنجاب کی 9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

April 20, 2019

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

سروے رپورٹ میں پنجاب کی 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔