کسی کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ قرار نہیں دے سکتے،معین خان

April 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کسی کھلاڑی کوپاکستانی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار نہیں دے سکتے۔جیت کے لئے پوری ٹیم کو کوشش کرنا ہوگی۔ورلڈ کپ میںسارے کھلاڑی ہی ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔کراچی: ورلڈ کپ کی سلیکشن اچھی ہوئی ہے ۔ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے: امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم 92 ورلڈ کپ کی تاریخ دہرائے گی۔کرکٹ کی وجہ سے ہے ہی پوری قوم متحد ہوتی ہےامید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔