پیٹرنز ٹرافی: کینڈی لینڈ کو شکست

April 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں ہفتے کو غنی گلاس نے کینڈی لینڈ کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔صابر پولٹری نے پاکستان ریلویز کے خلاف دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔عمر ایسوسی ایٹس نے سول ایوی ایشن کے خلاف سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔