اپنی اسپیڈ میں اضافہ کی کوشش کروں گا، محمد حسنین

April 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کی،نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہےکہ 150 کلومیٹر کی اسپیڈ برقرار رکھنا چاہتا ہوں اور اس اسپیڈ میں اضافہ کرنے کی کوشش کروں گا۔پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش تھی ، اللہ نے جلد پوری کر دی۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اگر فٹ نہ ہوتا تو زبردستی ورلڈ کپ کے لئے نہ جاتا اور خود ہی منع کردیتا۔ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسنین نے کہا کہ مییری اسپیڈ اللہ کا خاص تحفہ ہے ، برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں گھٹنے میں تھوڑی سی تکلیف تھی لیکن پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔اگر فٹ نہ ہوتا تو نہ پی سی بی کے ڈاکٹر منتخب کرتے اور نہ سلیکٹر ،بلکہ میں خود ہی منع کردیتا۔گھٹنے میں تھوڑی سا درد تھا لیکن کو ئی تشویش والی بات نہیں۔ ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور ہم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔میں ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا ہوں، تاہم کوشش کررہا ہوں کہ میچ کو جتواسکوں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے متعلق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کامیاب کپتان سے ملاقات کے بعد ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی، کوشش کروں کا اپنی فارمنس سے ورلڈ کپ جتواؤں، وزیراعظم عمران خان کے میرے لیے الفاظ اعزاز ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنرز ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ن کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اس ایونٹ میں بہترین آل راؤنڈر بن کر سامنے آؤں کیونکہ میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔ٹیم کی صلاحیت کے بارے میں شاداب نے کہا کہ ہماری ٹیم دنیائے کرکٹ کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاک بھارت میچ جنگ نہیں، دوسری ٹیموں کی طرح بھارت کا مقابلہ ہوگا ، انشااللہ شائقین کو ٹیم لڑتے ہوئے نظر آئے گی ، ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ، ہر میچ سنجیدگی سے کھیلیں گے جب کہ اپنی صلاحیت کاسوفیصد دینے کی کوشش کروں گا، انفرادی طور پر کچھ میچز نہیں جتواسکا۔ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور ہم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔