آئین بہت مشکل سے بنا ،ملک پارلیمانی نظام سے ہی چلےگا،شیخ رشید

April 21, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے صدارتی نظام کے امکان کویکسرمستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام ہے اسے آگے لے کر چلناہے،بلاول باپ کی کرپشن کےلئے کھڑا ہوگاتو اپنامستقبل ختم کر دے گا،ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں، عمران خان ایماندار انسان ہیں انہوں نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا،ریلوے پاکستان اور سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ایم ایل ون کے بعد ٹرین کی رفتار کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائےگی۔