چوہدری نثار کو وزیر اعلی بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، فردوس عاشق

April 21, 2019

مشیر اطلاعات فردوس عاشق عوان نے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیراعلٰی پنجاب بنانے کی خبر بے بنیاد ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ کر نے پر تیار نہیں تو پی ٹی آئی کیوں وزیراعلٰی بنائے گی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ اس خبر کی مذمت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان اگلے ہفتہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھا سکتے ہیں۔

چوہدری نثار 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔