• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی تبدیلی پر نثار وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے

سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان اگلے ہفتہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھا سکتے ہیں ۔

چوہدری نثار 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ ان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

تازہ ترین