لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان کا استعفیٰ منظور

April 22, 2019

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔ وزارت قانون نے جسٹس محمد فرخ عرفان خان کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ جسٹس فرخ عرفان پر آف شور کمپنی بنانے کا الزام ہے۔ جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔