غریبوں کوچھت فراہم کرنےکیلئے تمام وسائل بروئےکارلارہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

April 22, 2019

لاہور(اکنامک رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریبوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیراعظم عمران خان نے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اجراءبلوچستان کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے ایسے اقدامات کی مثال ماضی میں نہیں ملتی بلوچستان ملک کا پسماندہ صوبہ ہے جس کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کر کے بلوچستان کی عوام میں محرومیاں پیدا کیں۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلاحی کاموں کا آغاز نچلے اور پسے ہوئے طبقے سے شروع کر کے عظیم قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا ۔