نشتر میں ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کی سہولت بحال

April 23, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان) کے مریضوں کے ٹیسٹ کی معطل سہولت کو بحال کردیا ہے، اس سے قبلناکافی فنڈزکی بنیاد پر ان ٹیسٹوں کی سہولت معطل کردی گئی تھی، وائس چانسلر پروفیسر غلام مصطفیٰ کمال پاشا نے محکمہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب اورکمشنر ملتان سے ہیپاٹائٹس سی کلینک کیلئےمزیدگرانٹ کے اجراء کی استدعا کی ہے۔