ہیلتھ کارڈ اسکیم ہولڈرز کے علاج معالجے کیلئے ہسپتالوں کا سروے

April 23, 2019

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ہیلتھ کارڈ اسکیم ہولڈر کے علاج معالجے کیلئے راولپنڈی کے پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کا سروے کیا جارہا ہے۔کارڈ ہولڈر ان ہسپتالوں سے مفت طبی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ہیلتھ کارڈپراجیکٹ انچارج اسٹیٹ لائف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بارہ کے قریب نجی و سرکار ی ہسپتالوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ کارڈ اسکیم کے پینل پر جن ہسپتالوں کو لیا جارہا ہے ان میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی شامل ہےجبکہ اچھے معیاری اور طبی سہولتوں سے آراستہ نجی ہسپتالوں کو شامل کیا جارہاہے۔راولپنڈی میں دو لاکھ اسی ہزار کارڈ ہولڈر ہوں گے۔جن کے لئے راولپنڈی شہر و کینٹ کےعلاوہ تحصیلوں میں ہیلتھ کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے جا رہےہیں۔اسکیم کا افتتاح ابھی فائنل نہیں ہوا۔ راولپنڈی کے ہیلتھ کارڈ ہولڈر کو اسلام آباد کے 8ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت حاصل ہوگی،پینل میں جن ہسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بہارہ کہو کا اکبر نیاذی ہسپتال،ایچ بی ایس لہتراڑ روڈ،رفاہ انٹرنیشنل ایکسپریس وے،النفیس ہسپتال اور دیگر شامل ہیں۔