مردان: ملزم نے کلہاڑی سے بیوی، بیٹی، باپ کو قتل کر دیا

April 23, 2019

خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں ایک سفاک شخص نے گھریلو تنازع پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے دبئی اڈہ بخشالی میں پیش آیا جس میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحمان علی نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کیا، واقعہ گھریلو تنازع کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے ملزم رحمان علی کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔