حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتای پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

April 23, 2019

حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کیخلافمقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک ناہونے کے برابر ہے۔

کے ایم سی کے مطابق ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کی پولنگ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی جس میں عوام نے اسے ڈھونگ انتخابات قرار دیتے ہوئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔