پی ٹی آئی میں لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں ،ملک عابد

April 24, 2019

پیرس(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے رہنما ملک عابد نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے پاکستان کو ملک نہیں بلکہ لمیٹڈ کمپنی سمجھ کر چلاتے رہے ہیں۔ ان کی افواساز جتنی مرضی ڈس انفار مشن پھیلائیں مگر لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کررہے ہیں۔وہ یہاں پاکستان تحریک انصاف فرانس کےرنراپ پینل کی جانب سے یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کی شاندار تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب کے آرگنائزرز یاسر اقبال خان ،ملک عابد ، طاہر اقبال اور اشفاق چوہدری جبکہ میزبان چوہدری اکرام رانجھا تھے۔اس موقع پی ٹی آئی رنراپ پینل کے علاوہ نائب صدر چوہدری افضال ڈھل ، جنرل سیکرٹری ملک اصغر برہان ، ملک عنصر ، چوہدری افضل لنگاہ، صفدر ہاشمی، پی کے چوہدری ، چوہدری طاہر اقبال کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو پارٹی پرچم دیا گیا اور ٹوپیاں پہنائی گئیں۔اس موقع پر مقررین نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے حکومت کو درپیش مشکلات اور مستقبل میں بہتر کےلئے تعاون کرنے اور حکومت کے ہاتھ مضبوط پر زور دیا گیا۔تقریب میں یوم تاسیس کے موقع پر ہی ممبر شپ ڈرائیو2019کے حوالے سے نئے ممبران کو آگاہی بھی دی گئی اور ممبر شپ کا آغاز کیا گیا۔ پارٹی ممبران نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ مشکل حالات میں عمران خان کا ساتھ جاری رکھیں گے۔عمران خان ہی نیا پاکستان بنائیں گے۔آخر میں ملک عابد ، یاسر اقبال خان اور اکرام رانجھا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرصحافیوں کیساتھ سوال و جواب کے سیشن میں نائب صدر افضال ڈھل، جنرل سیکٹری اصغر برہان ، ملک عابد ، یاسر اقبال، پی کے چوہدری، صفدر ہاشمی اور اشفاق چوہدری نے جوابات دئیے۔تقریب میںعشائیہ کے علاوہ یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔