مجھ سے بہتر شخص کو لگا دیں، وزیر صحت پنجاب

April 24, 2019

لاہور (نیوز ایجنسی)وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں کئی وزرا کے قلمدان تبدیل یا پھر ان سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان وزرا میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام بھی زیر گردش ہے۔ وزارت سے ہٹائے جانے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر عمران خان مجھ سے بہتر کوئی بندہ ڈھونڈ لیں تو میری جگہ اسے لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تبدیل کرنے کا اختیار صرف وزیر اعظم کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میرا کام وزیر اعظم کی امیدوں کے مطابق نہ ہو۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کو گھر کا ماحول ملا ہے جس سے ان کی طبیعت بہتر ہو گئی ہے۔ہمیں تو معلوم ہے کہ نواز شریف کے حالات کیسے ہیں اس عمر میں کوئی بیماری نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ان کو ادویات دے رہی ہونگی جس سے وہ بہتر ہیں۔