پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور ایم ڈی اے میں صحافی کالونی پر مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم

April 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور ایم ڈی اے کے مابین صحافی کالونی پر مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے،معلوم ہوا ہے کہ صحافی کالونی کے پلاٹوں کی خریداری اور معاہدے کے اختیارات ایم ڈی اے کے بجائے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اپنے پاس رکھنے کے لئے کہا جبکہ ایم ڈی اے کی ڈیمانڈ پر 5کروڑ 39لاکھ روپے کے ڈویلپمنٹ چارجز کا معاملہ بھی تاحال حل نہ کیا گیا ۔