خواجہ آصف کا وزیر اعظم پر طنز

April 24, 2019

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان کے قبائلی علاقوں کے جغرافیے اور تاریخ جاننے سے متعلق دعوے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انہیں جاپان اور جرمنی کی تاریخ و جغرافیہ سے مکمل واقفیت اور جانکاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں جیو نیوز کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیر اعظم کے بیان پر مبنی ایک ٹویٹ کو بھی شیئر کیا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان اور جرمنی کو ہمسایہ ملک قرار دینے سے متعلق بیان پر مختلف سیاستدانوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن رہنما بھی وزیر اعظم کے جاپان جرمنی والے بیان پر ردعمل کے طور پر ٹویٹ کر چکے ہیں۔

اسی طرح حکومتی حلقوں اور وزراء کی جانب سے اس پر وضاحتی بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔