عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کے ہرجانہ دعویٰ کی سماعت ملتوی

April 25, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت فریق دوئم کے پیش نہ ہونے پر آٹھ مئی تک ملتوی کر دی۔