کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

April 25, 2019

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور مغربی علاقوں سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں۔