گرتے ہیں شہہ سوار ہی میدان جنگ میں

April 25, 2019

کہتے ہیں کہ کئی بار ہارنا ہی انسان کو جیت کے سفر پر گامزن کرتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن میراتھن کی تیاریوں میں مصروف برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح نے ٹریڈ مل پر پریکٹس کرنے کی ٹھانی اور انتہائی اسپیڈ میں بھاگنے لگے۔

اس دوران محمد فرح ٹریڈ مل کی اسپیڈ کے مطابق نہ دوڑ پائے اور دور جا گرے۔ناکامی کے باوجود محمد فرح نے اپنی کوشش نہ چھوڑی اور پھر ٹریڈ مل کر پریکٹس کرنے آگئے۔

لیکن دوسری مرتبہ بھی ٹریڈ مل مشین نے انہیں دور دھکیل دیا جس کے بعد وہ ہنستے ہوئے چلے گئے۔ محمد فرح کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔