نئی ٹیکنالوجی کی بدولت بچوں سےبدسلوکی کےمتعلق آن لائن موادریکارڈمقدارمیں ہٹادیاگیا

April 26, 2019

لندن(پی اے) نئی ٹیکنالوجی کی بدولت آئن لائن سے بچوں سے بدسلوکی کے بارے میں ریکارڈ تعداد میں مواد ہٹا دیا گیا یہ بات ایک نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ دی انٹرنیٹ واچ فائونڈیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کے بارے میں تصاویری مواد ریکارڈ کے حوالے سے کم ترین سطح پر ہے، یعنی مجموعی عالمی مواد کا صفر اعشاریہ صفر 4فیصد، بہرحال ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے، گروپ نے کہا ہے کہ اس نے 2018ء میں ایک لاکھ 5ہزار 47ویب ایڈریس ہٹائے جو بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے تصاویری مواد پر مشتمل تھے۔ انرنیٹ واچ ڈوگ نے اپنی سالانہ رپورٹ ’’ونس اپان اے ائر‘‘ میں بتایا ہے کہ اس کے تجزیہ نگار ہر 5منٹ پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی تصویر یا وڈیو پاتے ہیں۔ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہر 5 مواد میں سے 4کی جس کا پتہ چلایا گیا میزبانی ایک یورپی ملک میں کی جارہی ہے تقریباً پچاس فیصد ہالینڈ میں پایا گیا۔ فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو سوسی ہار گریوز نے کہا ہے کہ 23سال سے ہم بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی انٹرنیٹ تصاویر یا وڈیو ہٹا رہے ہیں بہرحال مسئلہ حل ہونے سے بہت دور ہے۔ جس کی وجہ سے طلب ہے، بدقسمتی سے اور جیسا کہ پولیس اکثر ہمیں بتاتی ہے برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ایک لاکھ افراد بچوں سے بدسلوکی تصاویر طلب کررہے ہیں یہ ایک عالمی چیلنج ہے اور ہر ملک کی پولیس فورس کا اس بارے میں اپنا اندازہ ہے اور بچوں کے ریپ کی تصاویر کی طلب کے باعث یہ ایک جاری جنگ ہے اور اس لئے ہم تمام پارٹنرز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ مل کر ایک طویل المدتی کمپین چلائیں اس کے بغیر جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والے وہائٹ پیپر کی حمایت کی جو آن لائن کے نقصانات کے بارے میں ہے اور جس میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے لئے ایک نئے خود مختار ریگولیٹر کےقیام اور انہیں ان کے صارفین کی دیکھ بھال کی ضروری نئی ڈیوٹی کے لئے ذمہ دار قرار دینے کے منصوبے وضع کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن ان تجاویز کو تمام لوگوں کے لئے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں پر بڑے اثر کا حامل بنانے اور جنسی بدسلوکی کا نشانہ بننے والے بچوں کے لئے اہم موقع قرار دیتی ہے۔ فائونڈیشن کا قیام 1996ء میں عمل میں آیا تھا اور یہ دوسری چیرٹیز تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹرنیٹ سے مجرمانہ مواد خاص طور پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مواد کو ہٹانے کے لئے کام کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس جرائم کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے فائونڈیشن ویب سے اس قسم کے مواد کو ہٹانے کے لئےقابل قدر کام کررہی ہے تاہم اس مواد کو ظاہر ہونے سے قبل ہی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ دی آن لوٹن ہارمز نامی وہائٹ پیپر اس ماہ لانچ کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیک کمپنیوں پرفحش مواد کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹانے کی قانونی ذمہ داری عائد ہے۔