وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی کے باعث چین روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر

April 26, 2019

اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی کے باعث اُن کی چین روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔ جس کے باعث وزیراعظم سمیت کابینہ کے دیگر اراکین کو نور خان ایئربیس کے لاؤنج میں رخصت کیلئے انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جمعرات کی سہ پہرساڑھے چاربجے پی اے ایف نورخان ائربیس سے خصوصی طیارے میں چین کے لئے روانہ ہوئے۔