نوازشریف کو علاج کیلئے برطانیہ نہیں جانا چاہیے،تجزیہ کار

April 26, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنیئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ نوازشریف کو کسی صورت پاکستان سے نہیں جانا چاہیے، اگر نواز شریف کی صحت کا مسئلہ ہے تو لندن جانے کی اجازت ملنی چاہیے،کسی سزا یافتہ مجرم کو کبھی ایسی سہولتیں نہیں ملیں۔ عثمان بزدار کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جو بھی فیصلہ ہو پنجاب کی بہتری کے لئے ہونا اور منتخب نمائندوں کو ہی کرنا چاہیے، یہ کہا گیا کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں تو یہ مکمل طورپر بے بنیاد بات ہے ،عافیہ صدیقی مے معاملے پریہاں لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لئے غیر محتاط باتیں بھی کر دیتے ہیں ،عافیہ صدیقی امریکی شہری بھی ہیں، امریکہ اور طالبان سے مذاکرات ہو رہے ہیں وہاں عافیہ صدیقی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار سنیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، بابر ستار، ریما عمر،اور سلیم صافی نے جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کے لئے درخواست پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ بیماری مظلومیت کی سیاست ہے کبھی کسی سزا یافتہ مجرم کو ایسی سہولیات نہیں ملیں۔