پشاور، بھتہ طلب کرنے والاملزم چھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے

April 26, 2019

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے شہری سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم تفتیش کے لیے چھ دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالہ کردیا ، استعاثہ کے مطابق ملزم ممتاز ساکن افغانستان حال پشاور پر الزام ہے کہ اُس نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ فتح محمد خان ساکن افغانستان حال بورڈ تاج آباد پشاور سے ایک کروڑ پے بھتہ طلب کیا تھا جس پر ملزم نے اسلام آباد میں 18لاکھ روپے وصول بھی کیے تھے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے ، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا۔