حیات آبادآپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، آفریدی مشران

April 26, 2019

پشاور(لیڈی رپورٹر)ضلع خیبر کی آفریدی قوم کے مشران نے حیات آبادآپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطا لبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کو دہشتگردی کا رنگ دینے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائےانہو ں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ تین د ن کے اندر اندر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نہ بنا یا گیا تو صو بہ بھر میں مذ احمتی تحر یک چلا ئینگےپشاور پر یس کلب میں پختون تحفظ کے رہنما ء رحیم شاہ آفر یدی،آفتاب شنواری ،اجمل آفریدی اور مقتول امجد کے چچازاد بھائی جلیل آ فریدی نے پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے کہاکہ حیات آ باد میں پو لیس کی جانب سے ہونے والے مبینہ جعلی آپریشن نے ظلم کی انتہا کر دی ہے اورمعصو م قبائلی نوجوانوں کو غیرملکی قرار دے کر بے دردی سے قتل کیا گیاجبکہ پولیس نے اپنی ناکامی اورنااہلی چھپانے کیلئے بے گناہ نوجوان امجدآفریدی پر دہشتگردی کا لیبل لگایااب متاثرہ خاندانوں کو خاموش کرانے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ واقعے میں شہید ہونے والے ضلع خیبر کے باشندے محکمہ خوراک میں سرکاری ملازم رہ چکے ہیں اور انکے خاندانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر متاثرہ خاندانوں کو انصاف نہیں ملا توساری آفریدی اقوام سڑکوں پر آجائے گی ۔