پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ، طبی ماہرین

April 28, 2019

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر سال ایک کروڑ خواتین حاملہ ہوتی ہیں۔ حاملہ خواتین چیک اپ کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک پر توجہ دیں اور فولک ایسڈ کا استعمال لازمی بنائیں۔

لاہور میں جاری 3 روزہ کانفرنس کے دوسرے دن تولیدی صحت کے عنوان پر طبی ماہرین نے معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

ڈاکٹرسید عزیز کا کہنا تھا کہ ہر سال 40 لاکھ کے قریب خواتین نہ چاہتے ہوئے بھی حاملہ ہوتی ہیں۔ 20 لاکھ کے قریب خواتین اسقاط حمل کرا لیتی ہیں۔

اسقاط حمل کرانے والی خواتین میں سے ہر سال 9 ہزار 700 خواتین جاں بحق ہو جاتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتمند اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال نہ کرنے والی حاملہ خواتین خود بھی اور ان کے نوزائیدہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔