کھلاڑیوں پرصرف تنقیدکا تاثر غلط ہے،مصنف

May 02, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی کتاب کے مصنف وجاہت سعید خان کی وضاحت سامنے آگئی۔

شاہد آفریدی کی کتاب کے مصنف وجاہت سعید نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں حقائق بیان کیے ہیں۔

وجاہت سعید نے کہاکہ کتاب کے بارے میں یہ تاثر دینا غلط ہوگا کہ انہوں نے کھلاڑیوں پر صرف تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی کی کتاب میں سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ کیس کا ذکر ہوا تو وہیں ان کی تعریف بھی کی گئی۔

وجاہت سعید نے کہا کہ آفریدی نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد پر تنقید کے ساتھ ہی انھیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔