سونالی باندرے، طاقت اور جرأت کی علامت

May 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے طاقت اور جرات کی علامت بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں’’ہائی گریڈ کینسر‘‘ جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی تو وہ پوری رات روئیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونالی باندرے نے کینسر تشخیصکے بعد ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئےحالات سے سمجھوتا کر لیا اور ارادہ کیا کہ وہ آئندہ نہیںروئیں گی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر گولڈی بہل کو اپنی زندگی میںسب سے اہم شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری زندگی کے اس مشکل فیز سے نکلنے میں میری بہت مدد کی۔

یاد رہے سونالی باندرے نے گولڈی بہل سے 2002 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا رنویر بہل ہے۔

واضح رہے کینسر کے مرض کو شکست دینے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے تقریباً دو ماہ امریکا کے شہر نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعدصحت یاب ہو کر دسمبر میں واپس بھارت پہنچی تھیں۔

44سالہ سونالی باندرے نے کیریئر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آگ’ سے کیا، انہوں نے 50 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سونالی باندرے کی مشہور فلموں میں ‘کل ہو نہ ہو، لجا، جس دیش میں گنگا بہتی ہے، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، ڈھائی اکشر پریم کے، زخم، انگارے، میجر صاحب، دل جلے،بھائی، انگلش بابو، دیسی میم، ثپوت‘ اور ’اپنے دم پر‘ شامل ہیں۔

ان کی آخری فلم ’ونس اپون ٹائم ان ممبئی: دوبارہ‘ 6سال قبل 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔