کوئٹہ: خاتون کے قتل کا الزام، ایک شخص گرفتار

May 09, 2019

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل خاتون کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 7 روزقبل 3 مئی کو کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر نالے سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔

لاش ملنے کے بعد علاقہ پولیس حرکت میں آئی جس نے قتل کے اس کیس کی تحقیقات شروع کی تو کال ڈیٹا ریکارڈ کے تجزیہ کے بعد مقتولہ کی شناخت ڈولی خان کے نام سے ہوئی ۔

مزید تحقیقات اور تفتیش کے بعد خاتون کے قتل کے الزام میں رحیم بخش نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔