لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن

May 10, 2019

پنجاب کے شہر لاہور میں حالیہ دہشت گردی کے بعد چائنہ اسکیم اور گجرپورہ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران وہاں رہنے والوں کے کوائف چیک کیے گئے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران خصوصی طور پر ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک اور جدید انڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سرچ آپریشن دو روز قبل لاہور میں داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد کیا گیا ہے جس میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔